اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے جمعرات ستائیس جولائی کو عشرہ کرامت کے موقع پر امام خمینی نیشنل اسپیس سینٹر کا باضابطہ افتتاح اور سیمرغ سیٹلائٹ کیریر کا کامیاب تجربہ کیا ہے-
سیمرغ سیٹلائٹ کیریر دوسو پچاس کیلوگرام وزن تک کی سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پانچ سو کیلومیٹر کی بلندی پر لے جا سکتا ہے- ایرانی سیمرغ سیٹلائٹ کیریرکو خلاء میں بھیجے جانے کے بعد امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی سیٹلائٹ کیریر ناکام ہوگیا ہے- ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ توقع بھی نہیں ہے کہ امریکی حکام سیمرغ سیٹلائٹ کیریر کی کامیابی کے بارے میں کچھ کہیں گے-
.......
/169